خطے کی صورت حال پر بات چیت ، روسی وزیر خارجہ سعودی عرب میں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف ہفتے کی شب سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے۔ وہ اپنے دورے میں خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے جس میں شام اور قطر کے بحرانات سرِفہرست ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اور دیگر ذمے داران نے شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے پر لاؤروف کا استقبال کیا۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی سرکاری ذرائع نے جمعے کے روز اعلان کیا تھا کہ سرگئی لاؤروف 9 سے 11 ستمبر کے دوران سعودی عرب اور اردن کا دورہ کریں گے۔ دورے کا مقصد دو طرفہ تعاون ، خلیجی بحران ، شام کی صورت حال کے ساتھ ساتھ یمن ، عراق ، لیبیا اور مسئلہ فلسطین کو زیر بحث لانا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروفا نے جمعے کے روز بتایا کہ روسی وزیر خارجہ جدہ میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور اپنے سعودی ہم منصب عادل الجبیر سے ملاقات کریں گے۔ بعد ازاں وہ شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کے لیے اردن روانہ ہو جائیں گے۔

سرگئی لاؤروف خطے میں ایسے وقت پہنچے ہیں جب سعودی عرب نے ہفتے کے روز قطر کی جانب سے دوٹوک موقف کا اعلان کیے جانے دوحہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں