علی صالح کی لاش اور اُن کے بیٹوں کی رہائی جنیوا مذاکرات میں اولین ترجیح: یمنی صدر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی کے مطابق صدر عبدربہ منصور ہادی نے جنیوا مذاکرات میں یمن کی قانونی حکومت کی نمائندگی کرنے والے وفد کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ صدر نے زور دیا ہے کہ مذاکرات میں سابق صدر علی عبداللہ صالح کی لاش کی واپسی، اُن کے بیٹوں اور کانگریس پارٹی کے رہ نماؤں کی رہائی اور تمام قیدی اور گرفتار بنائے جانے والے سیاسی رہ نماؤں، صحافیوں اور کارکنان کی آزادی کے معاملات کو سرِ فہرست رکھا جائے۔

منگل کی شب اپنی سلسلہ وار ٹوئیٹس میں الاریانی نے واضح کیا کہ صدر ہادی کی ہدایات ایک اہم پیغام ہیں۔ ان کے اس موقف کو نیک نیتی پر مبنی عمل سمجھا جانا چاہیے تا کہ ماضی کا صفحہ پلٹ کر مستقبل کی جانب آگے بڑھا جائے اور ریاست کی بحالی اور عوام کے دکھوں کا مداوا ممکن ہو سکے۔

جنیوا میں جمعرات کے روز سے اقوام متحدہ کی سرپرستی میں یمن کے تنازع کے فریقوں کے بیچ مشاورت کا نیا دور شروع ہو رہا ہے۔ اس کا مقصد جزیرہ نما عرب کے غریب ترین ملک میں 2014ء سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات کے حوالے سے مفاہمت کی کوشش ہے۔

اقوام متحدہ نے 13 جون کو یمن میں الحدیدہ کی بندرگاہ واپس لینے کے آپریشن کے بعد امن بات چیت کے دوبارہ آغاز کی کوششیں شروع کیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں