یمنی حکومت نے المہرہ میں انارکی پھیلانے کی کوششوں سے خبردار کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے ملک کے مشرقی صوبے المہرہ میں شورش کے واسطے اشتعال انگیزیوں سے خبردار کیا ہے۔

الاریانی کے مطابق دھرنوں کی کالیں دینے کا مقصد صوبے کو انارکی کے سمندر میں غرق کر دینا ہے جس سے حوثی ملیشیا کے لیے اسمگلنگ کی کارروائیاں آسان ہو جائیں گی۔

وزیر اطلاعات نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ بعض عناصر المہرہ صوبے میں مشکلات پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ یہ عناصر مشکوک سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں تا کہ آئینی حکومت اور سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد کا کردار مسخ کیا جا سکے۔

انہوں نے یمن میں حضرموت کے بعد دوسرے سب سے بڑے صوبے المہرہ کے عوام پر زور دیا کہ وہ مذکورہ عناصر کی چالوں کو ناکام بنا دیں۔

یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی اور عرب اتحاد کی جانب سے المہرہ میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ یمن میں سعودی سفیر کے مطابق ان میں کڈنی سینٹر کا افتتاح، المہرہ ایئرپورٹ، الغیظہ کی بندرگاہ کی توسیع، الغیظہ ہسپتال کی تجدید اور توسیع کے علاوہ المہرہ اور سقطری دونوں صوبوں کے ماہی گیروں کو ماہانہ 100 کے قریب کشتیاں فراہم کرنا شامل ہے۔

یمنی حکومت نے المہرہ صوبے کے لیے ہنگامی طور پر دو ارب یمنی ریال مختص کیے تا کہ گزشتہ ماہ آنے والے طوفان کے نقصانات کا ازالہ کیا جا سکے۔ علاوہ ازیں کنگ سلمان امدادی مرکز نے صوبے کے لیے کئی ٹن امدادی سامان پیش کیا جس میں غذائی مواد بھی شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں