سعودی عرب میں میوزیم سیکٹر کو ترقی دینے کا نیا پلان تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کا میوزیم کمیشن اپنی نئی حکمت عملی کی روشنی میں ملک بھر میں عجائب گھروں کو ترقی دینے کے ایک نئے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔

میوزیم کمشین کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر اسٹیفانو کاربونی نے بتایا کہ سعودی عرب میں عجائب گھروں کی ترقی کا نیا پلان تیار کیا گیا ہے۔ اس پلان کے تحت مملکت میں عجائب گھروں کو ان کی تنظیمی اور آپریشنل ضروریات اور تقاضوں کے مطابق ترقی دی جائے گی، تاکہ میوزیم سیکٹر میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری ہو اور اس میں عوام کی دلچسپی بڑھے۔ یہ پلان سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف اور وزارت ثقافت کے اہداف کا حصہ ہے۔

ڈاکٹر کاربونی نے کہا کہ مملکت میں میوزیم کے شعبے کو تزویراتی بنیادوں پر ترقی دینے کے پروگرام کا مقصد اس شعبے میں ترقی کے لیے مخصوص محدود وژن اور پیغام دیا جائے اور اس پروگرام کے ذریعے میوزیم سیکٹر کے پروگرامات اور مواد کو ڈویلپ کیا جاسکے۔

سعودی عرب کی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مملک میں میوزیم سیکٹر کو ترقی دینے کے لیے چار پہلوؤں پرکام کیا جائے گا اور یہ تمام پہلو مملکت کی ترقی اور اصلاحات کے وسیع تر پروگرام وژن 2030 کے اہداف کا حصہ ہیں۔

ان چار مرکزی اہداف میں میوزیم سیکٹر میں اقتصادی اور سماجی پیداوار کو بڑھانا، ثقافتی میدان میں میوزیم سیکٹر کے کردار کو فروغ دینا، اس کے قابل بنانے والے ٹولز میں ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ ، فنڈنگ ، سپورٹ پارٹنرشپ ، لائسنس اور ریگولیشن کو شامل کرنا ہے۔

حکمت عملی میں کمیشن نے سعودی عرب کے آس پاس کے عجائب گھروں میں نئی اور متنوع کیٹگری کو شامل کرنے کی منصوبہ بندی کرکے سماجی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں