شاندار منظر ۔۔۔ حرمین شریفین معتمرین سے بھر گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں شعبان کے آخری جمعے کو مسجد نبوی اور المسجد الحرام عمرہ زائرین اور نمازیوں سے گنجائش کے مطابق بھری رہیں۔

زائرین اطمینان اور سکون کے ساتھ طواف اور سعی کر رہے ہیں۔ فرض نمازیں بھی ادا کی جا رہی ہیں۔ ان مناظر پر مشتمل وڈیو کلپ وائرل ہیں۔

سوشل میڈیا پر سب سے پہلے جمعے کو فجر کی نماز کے مناظر پر مشتمل وڈیو شیئر کی گئُی ۔ جمعے، عصر، مغرب اور عشا کی نمازوں کے وڈیو کلپ بھی شیئر کیے گئے۔

صارفین نے حرمین شریفین کی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے عمرہ زائرین اور نمائزیوں کے لیے مسجد الحرام میں دروازے مختص کر کے بڑی سہولت دی ہے۔

خانہ کعبہ کے طواف کے بعد دو رکعت نماز کی جگہ متعین کرنے سے مسجد الحرام میں نمازیوں کو بھی آسانی ہوئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں