نیتن یاہو وزیر داخلہ کو برطرف کرنے کے لیے تیار، "متبادل وزارت " کی تلاش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اتوار کو آریہ درعی کو وزیر داخلہ اور وزارت صحت کے عہدے سے برطرف کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اسرائیل میں سپریم کورٹ کی جانب سے گذشتہ ہفتے ان کی تقرری کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا دیاتھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اریہ درعی کو کابینہ میں مبصرکا درجہ دینے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔

اسرائیل میں سپریم کورٹ نے گذشتہ بدھ کو "شاس" پارٹی کے رہ نما آریہ درعی کی داخلہ اور صحت کی وزارت واپس لینے کا حکم دیا تھا۔ ان پر دھوکہ دہی کا الزام عاید کیا تھا۔

"یروشلم پوسٹ" نے اسرائیلی چینل 12 کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیتن یاہو اتوار کو ہونے والے باقاعدہ حکومتی اجلاس کے دوران آریہ درعی کی برطرفی کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس طرح درعی 26 دن کے بعد منگل کو اس عہدے سے الگ ہو جائیں گے۔

یہ بات اس وقت سامنے آئی جب نیتن یاہو نے جمعے کی شام درعی کے ساتھ ملاقات کی تھی تاہم اس ملاقات کے نتائج کےبارے میں کسی قسم کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ البتہ میڈیا پر دونوں سیاست دانوں کے درمیان طے پانے والے سمجھوتوں کے حوالے سے قیاس آرائیاں پائی جاتی ہیں۔

متبادل وزارت کیا ہوسکتی ہے

عبرانی اخبار’معاریو‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ درعی نے کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمنٹ) کے اسپیکر کاعہدہ دینے کے بدلے میں عہدے سے سبکدوش ہونے کی تجویز کی حمایت کی ہو گی۔ آج اتوار کے روز ہونے والے اجلاس میں دونوں جماعتوں نے درعی کی برطرفی کا اعلان کرنے پر اتفاق کیا۔

دوسری طرف "یروشلم پوسٹ" نے کہا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ درعی کو برخاست کرنے کے بعد کیا ہو گا۔ جبکہ اخبار نے تجویز دی کہ ان کی پارٹی ’شاس‘ حکومتی اتحاد کو نہیں چھوڑے گی۔ اخبار کا کہنا ہے کہ ان کی عہدے سے برطرفی مستقبل قریب میں حکومتی اتحاد کے استحکام کو متاثر کر سکتی ہے۔

اسی سیاق و سباق میں اسٹیشن "I24" نے اطلاع دی ہے کہ درعی اتوار کو ہونے والے حکومتی اجلاس میں شرکت کریں گے حالانکہ امکان ہے کہ وہ واقعتاً اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

شاس میں نیتن یاہو کے قریبی ساتھیوں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ "درعی کابینہ میں بطور مبصر اور کابینہ کے سیکرٹری کے طور پر کام جاری رکھیں گے"۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو چاہتے ہیں کہ درعی حکومت میں برقرار رہے کیونکہ وہ اسے ایک "اعتدال پسند عنصر" کے طور پر دیکھتے ہیں اور درعی کو حکومت میں "مبصر" کے عہدے پر کام کرنے کی اجازت دینے کا امکان تلاش کر رہے ہیں۔

اسٹیشن نے انہی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ "اس مسئلے پر حکمران اتحاد کے اندر ایک حل تلاش کرنے کے لیے زوردار بات چیت جاری ہے۔"

شاس پارٹی کے رہ نما آریہ درعی کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ ممکنہ طور پر نیتن یاہو کی مخلوط حکومت کو ہلا کر رکھ دے گا اور اس کی حکومت اور اسرائیل کی سپریم کورٹ کے درمیان ایک متنازعہ عدالتی اصلاحات کے منصوبے پر پہلے سے ہی بڑھتے ہوئے تناؤ کو بڑھا دے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں