سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں رات بھر بارش، سڑکیں زیرآب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بدھ اور جمعرات کی شام بعض مقامات پر تیز اور ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے باعث بعض سڑکیں زیرآب آگئیں۔

ریاض کی وادی حنیفہ کے علاقے شعیب الوصیل میں پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا جس کے نتیجےمیں ٹریفک بھی متاثر ہوئی۔

وادی حنیفہ آس پاس کے علاقوں کے 4000 مربع کلومیٹر کے رقبے پر طوفانی بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران شعیب الوصیل جو پانی کا ایک قدرتی نالہ ہے میں پانی کی مقدار بڑھ گئی۔ اس علاقے کے اطراف میں چٹانوں سے چالیس سے زیادہ مقاماتت سےندیاں اور نالے نکلتے ہیں۔

ان میں سب سے مشہور مغرب میں الأبيطح، العمارية، صفار، المهدية، وبير، لبن، نمار، الأوسط، لحا ” اور مشرق کی سمت میں الأيسن اور البطحاء جیسے مقامات ہیں۔ ان مقامات پر روزانہ سات لاکھ کیوبک میٹر پانی جمع ہوتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے قومی مرکزسے آج موصول ہونے والی پیشین گوئیوں کے مطابق ریاض کے علاقے کے کچھ حصوں بشمول دارالحکومت، عفیف الدوادمی - مرات - شقرہ - الغط - الزلفی میں درمیانے سے تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں