وڈیو: امریکی طیارے میں آتش زدگی کے بعد انجن کے ٹکڑے مقامی آبادی پر گرے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ہفتے کے روز ایک امریکی طیارے نے ڈینور شہر سے ہونو لولو کے لیے اڑان بھری تو صرف 10 منٹ بعد ہی اس کے ایک انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔ کپتان نے فوری طور پر طیارے کا رخ واپس ڈینور کی طرف موڑ دیا اور اس کے ہوائی اڈے پر ہنگامی طور پر طیارہ اتار لیا۔ یونائیٹڈ ایئرلائنز کے طیارے میں 231 مسافر اور عملے کے 10 ارکان سوار تھے۔

Advertisement

بعض ذرائع ابلاغ نے اپنی ویب سائٹس پر طیارے کے جلتے ہوئے انجن کی وڈیو جاری کی ہے۔ اس منظر کو طیارے کے ایک مسافر نے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔ جلتے ہوئے انجن کے بعض ٹکڑے یکے بعد دیگرے ریاست کولوراڈو کے شہروں اور قصبوں پر گرے۔ ہوابازی کی خبروں سے متعلق ویب سائٹ FlightGlobal کے مطابق متاثرہ انجن کے سب سے زیادہ پرزہ جات برووم فیلڈ شہر پر گرے۔ پولیس نے فوری طور پر مقامی آبادی کو خبردار کیا۔

متاثرہ انجن کے ٹکڑے اور پرزہ جات سڑکوں اور راستوں پر گرے۔ تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں