Fund

الجیرین فٹبال ٹیم کی متاثرین غزہ کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی امداد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شمالی افریقا کے بڑے ملک الجزائر کی قومی فٹبال ٹیم نے جنگ زدہ فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں بچوں کی فلاح وبہبود کے لیے ایک لاکھ امریکی ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الجیرین فیڈرل فٹبال ٹیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں نے متاثرین غزہ کے لیے مجموعی طور پر ایک لاکھ ڈالرکا عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم اسرائیلی جارحیت کا شکار غزہ کے بچوں کی فلاح و بہبود پر صرف کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی فُٹ بال ٹیم کی جانب سے متاثرین غزہ کے لیے مالی امداد کا اعلان الجیرین عوام اور اور فٹ بال کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے عالمی شائقین کو مثاترین غزہ سے اظہار یکجہتی اور ان کے لیے بڑھ چڑھ کر مالی امداد فراہم کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

ادھر الجزائر میں سوشل میڈیا پرایک مہم بھی چل رہی ہے جس میں متاثرین غزہ کے لیے مالی امداد جمع کرنے کی غرض سے فلسطینی اور الجیرین فٹبال ٹیموں کے درمیان کھیل کے مقابلے منعقد کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں