جامعہ الازھر کی متاثرین غزہ کے لیے امداد کا اعلان
ادویات پر مشتمل امدادی قافلہ جلد غزہ جائے گا
مصر کی سب سے بڑی دینی درسگاہ جامعہ الازھر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب کی ہدایت پر جنگ سے تباہ حال فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں متاثرین کے لیے ادویہ اور دیگر ضروری سامان کی فوری فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ایک امدادی قافلہ جلد غزہ بھیجا جائے گا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جامعہ الازھر کی جانب سے یہ امدادی قافلہ اندرون اور بیرون ملک ادارے کی فلاحی اور امدادی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔ اس سے قبل جامعہ الازہر، نائیجریا، سوڈان اور صومالیہ سمیت کئی دوسرے ممالک میں جنگ سے متاثرہ لوگوں کے لیے امدادی قافلے روانہ کر چکا ہے۔
جامعہ الازھر کے آڈیٹر جنرل اور امدادی سرگرمیوں کے شعبے کے انچارج ڈاکٹر الشیخ محمد العبد نے میڈیا کو بتایا کہ جامعہ کی جانب سے متاثرین غزہ کے لیے ادویہ اور دیگر ضرروی اشیاء پر مشتمل ایک قافلہ غزہ روانگی کے لیے تیار ہے۔ قافلے کو بہ حفاظت اور جلد از جلد متاثرین تک پہنچانے کے لیے مصری اور فلسطینی حکام سے رابطے بھی کر لیے گئے ہیں۔
الشیخ محمد العبد نے غزہ کی پٹی پر نہتے شہریوں پر وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے معصوم شہریوں پرحملوں کو فلسطینی قوم کی اجتماعی نسل کشی قرار دیا۔ انہوں نے غزہ پر اسرائیلی حملے روکنے کے لیے عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم [او آئی سی] اور سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا۔
-
مصر:جامعہ الازہر نے فلم ''نوح'' کو خلاف اسلام قراردے دیا
حکام سے 28 مارچ کو ریلیز ہونے والی فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ
ایڈیٹر کی پسند -
جامعہ الازہر: فوجی اقتدار کے مخالف علامہ قرضاوی کا استعفا منظور
شیخ الازہر کیطرف سے فوج کی حمایت پر احتجاجا استعفی دیا تھا
مشرق وسطی -
جامعہ الازہر کے دو طلبہ ہلاک، جنرل سیسی کیخلاف نعرے
جامعہ کے احتجاجی طلبہ شیخ الازہر کی برطرفی کا مطالبہ کر رہے تھے
مشرق وسطی