Your browser doesn’t support HTML5 video

دبئی میں Wi کے بجائے LiFi انٹرنیٹ سروس متعارف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دبئی کی شاہراؤں پر نصب سٹریٹ لائیٹس سے روشنی کے علاوہ اب ایک اور اضافی کام بھی لیا جائے گا۔

دبئی کی سڑکوں پر لگے برقی قمقموں میں اب LiFi ٹکنالوجی بھی فراہم کی جائے گی جس کے ذریعے روشنی کے توسط سے مواصلاتی رابطے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ رواں برس کے اختتام تک دبئی لائی فائی ٹکنالوجی کے ذریعے مواصلاتی رابطے کی سہولت فراہم کرنے والا دنیا کا پہلا شہر بن جائے گا۔

لائی فائی “LiFi” یعنی Light Fideilty ایک ایسا جدید طریقہ ٹکنالوجی ہے جس میں آپٹیکل [ یعنی روشنی] کی فریکیونسی کو وائی فائی “WiFi” جیسی ریڈیو لہروں کی منتقلی کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس فنی عمل میں کمپیوٹر چپ کو لائٹ میں نصب کر دیا جاتا ہے جس کی مدد سے ڈیٹا کو آپیٹکل فریکیونسی کے ذریعے منتقل کرنا ممکن ہو جاتا ہے۔ اسے سے استفادے کا خواہش مند فرد لائیٹ آپٹیکل سینسر ڈیوائس کے نیچے کھڑا ہو جاتا ہے جہاں سے اس کے لیپ ٹاپ یا دیگر گیجٹس میں انٹرنیٹ سروس فراہم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

LiFi لائی فائی کا استعمال WiFi وائی فائی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے کیونکہ اس میں مواصلاتی مواد کی ترسیل ایتھر کے ذریعے نہیں ہوتی۔ لائی فائی کی لہروں کو ایک ہال یا مخصوص سائز روشنی کے دائرے تک محدود کیا جا سکتا ہے جبکہ یہ سہولت وائی فائی کی موجود مستعمل ٹکنالوجی میں موجود نہیں ہے۔

نیز لائی فائی کی سپیڈ وائی فائی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے۔ اس کی مدد سے انٹرنیٹ سے کوئی بھی فلم نہایت سرعت سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ لائی فائی کی سپیڈ 224 گیگا بائیٹ فی سیکنڈ بتائی جاتی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں