الرقہ کے شہری 'وائی فائی' کی سہولت سے محروم

داعش نے شہر میں انٹرنیٹ ہوٹلوں تک محدود کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شدت پسند گروپ دولت اسلامی "داعش" نے شام میں اپنے زیر نگین "الرقہ" شہر کے باسیوں کو گھروں میں فراہم کی گئی انٹرنیٹ کی سہولت ختم کرتے ہوئے اسے صرف ہوٹلوں تک محدود کر دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق داعش کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ایک تنظیم"الرقہ کا خاموش قتل عام" کی جانب سے جاری بیان کے مطابق "داعش" کی جانب سے جاری شدہ تازہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ "وائی فائی" کی سہولت صرف تنظیم کے اہم عہدیداروں کے پاس ہوگی یا ہوٹلوں میں اس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ لوگوں کو گھروں میں اس کی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔

تنظیم کی جانب سے ہوٹلوں میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں اور ہوٹل مالکان کو بھی طلب کیا گیا ہےاور انہیں چار دن کی مہلت دیتےہوئے کہا ہے کہ وہ "وائی فائی سروس" کو اپنے ہوٹلوں تک محدود رکھیں ورنہ انہیں اس کی کڑی 'سزا' دی جائے گی۔ انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے کارکنوں نے "داعش" کی جانب سے وائی فائی کی سہولت ختم کرنے پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ اس اقدام کے ذریعے داعش الرقہ میں ہونے والی سرگرمیوں کو عوام الناس تک پہنچانے سے روکنے کی سازش کر رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں