قالین

الریاض میں 30 لاکھ ریال مالیت کے قالین کی حقیقت کیا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوشل میڈیا پر سعودی عرب میں ایک قالین کی نیلامی کی قیمت تین ملین ریال تک پہنچنے پر لوگ حیران ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اس قالین کی حقیقت سے پردہ ہٹایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کے الزل بازار میں دو قالینوں کونیلامی کے لیے پیش کیا گی۔ ان میں سے ایک قالین کی قیمت بڑھتے بڑھتے تین ملین ریال تک جا پہنچی۔

سوشل میڈیا پر قالین کی غیرمعمولی قیمت پر بحث بھی جاری ہے۔بعض صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرانی اور استعمال شدہ ’زولیہ‘ قالین کی اتنی قیمت قابل مذمت ہے۔ بعض کا کہنا ہے کہ ہم اونٹون کی نیلامی سےآگے بڑھ کر اب قالینوں کے نیلامی میں داخل ہوگئے ہیں۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

الریاض میں الزل نیلام بازار کے ابو فہد نے انکشاف کیا کہ سوشل میڈیا پر قالین کی قیمت مزاح کا روپ اختیار کرگئی حالانکہ اس کی قیمت 3200 ریال تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے دوست نے اونچی آواز میں مزاح میں اعلان کیا کیا قالین کی قیمت ملین میں جا پہنچی ہے ۔ اس پر کچھ لوگوں نے تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے ساتھ اس کی قیمت تین ملین ریال قراردی حالانکہ ایسا نہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں