وضاحتی امیج
سعودی عرب کی ڈیوٹی فری شاپس میں شراب فروخت کرنے پر پابندی
سعودی عرب کی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے کہا ہے ڈیوٹی فری دکانوں کے قیام کے لیے قواعد و ضوابط کے مطابق شراب کو ڈیوٹی فری دکانوں پر فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
اس سلسلے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اتھارٹی نے کہا کہ الکحل ان اشیاء میں سے ایک ہے جسے فری منڈیوں کے قیام کے قواعد و ضوابط کے مطابق اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
سرکاری گزٹ نے ان قواعد کی تفصیلات شائع کی ہیں جو 30 دن کے بعد نافذ العمل ہوں گے۔