سعودی عرب: جعلی شراب کا دھندا ،15 بھارتی گرفتار
پولیس کا ''شاہ رابرٹ''جعلی شراب ساز فیکٹری پر چھاپہ ،پانچ سعودی بھی پکڑے گئے
سعودی عرب کے محکمہ انسداد منشیات کے حکام اور پولیس نے جعلی شراب تیار کرنے والی ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا ہے اور وہاں سے پندرہ بھارتی تارکین وطن اور پانچ سعودی شہریوں کو جعلی شراب بنانے اور فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
بھارتی تارکین وطن مقامی سعودی شہریوں کے ساتھ مل کر وسطی گورنری الخارج میں جعلی شراب بنانے کا دھندا کر رہے تھے اور وہ اس کو برطانیہ کے برانڈ ''شاہ رابرٹ دوم'' کے لیبل والی بوتلوں میں بھر کر بلیک مارکیٹ میں فروخت کررہے تھے۔
سعودی حکام نے ان کی فیکٹری سے جعلی شراب کی بوتلوں کے علاوہ بھاری مقدار میں بھنگ بھی ضبط کر لی ہے۔گرفتار ملزمان ''شاہ رابرٹ'' کے نام والی جعلی شراب کو انگلش لیبل والے ڈبوں میں بند کرکے درآمدہ مصنوعات کے طور پر بیچ رہے تھے۔
گذشتہ ہفتے سعودی عرب کے کسٹم حکام نے ساحلی شہر جدہ میں نصف ٹن سے زیادہ کوکین پکڑی تھی۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی اطلاع کے مطابق یہ خالص کوکین کاغذ کے ایک کنٹینر میں چھپائی گئی تھی۔
سعودی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ منشیات کی یہ بھاری مقدار جنوبی امریکا کے ایک ملک سے لائی گئی تھی۔تاہم بیان میں مزید وضاحت نہیں کی گئی تھی کہ یہ کوکین کس ملک سے اور کس گروہ نے بھیجی تھی۔
-
سعودی عرب: مذہبی پولیس کے لیے چھ ممنوعات کا اعلان
خواتین کو ہراساں کرنے، شراب نوشی اور جادو کے واقعات میں اضافہ
بين الاقوامى -
نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے کو شراب کی سپلائی بند
بھارتی خاتون سفارتکار کی گرفتاری اور عریاں تلاشی پر تازہ ردعمل
بين الاقوامى -
پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر کا شراب کے اشتہار والی شرٹ پہننے سے انکار
آسٹریلوی حکومت نے عقیدے کے احترام میں فواد احمد کا مطالبہ تسلیم کر لیا
بين الاقوامى -
لیبیا: زہریلی دیسی شراب پینے سے 38 افراد کی ہلاکت
دارالحکومت طرابلس میں 378 افراد کی حالت غیر
صفحة اول -
سعودی عرب میں شراب کی مصنوعی جھیل کا انکشاف
جھیل میں 500 ٹن نشہ آٓور مواد شامل، 712 بوتلیں برآمد
بين الاقوامى -
جدہ میں زمین میں مدفون شراب کے مٹکے برآمد
شراب کی تیاری میں ملوث تارکین وطن گرفتار
مشرق وسطی