’عمر میں کیا رکھا ہے، دل جوان ہونا چاہیے‘80 سالہ یوسف اوراس کی ہمعمرنادیہ کی پیار کی شادی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں ایک بزرگ نو بیاہتا جوڑے کی شادی کی سوشل میڈیا پر دھوم بپا ہے۔ یوسف کی عمر 80 سال جب کہ ان کی نئی نویلی دلہن نادیہ کی عمر 79 سال ہے۔ ان کی عمریں ان کے برتھ سرٹیفکیٹس پر درج ان کی تاریخ پیدائش کے حساب سے بیان کی گئی ہیں۔

اتوار کے بعد روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس جوڑے کی تصویر نے ہر طرف ہل چل پیدا کردی۔ جوڑے نے اس عمر میں پسند اور ایک دوسرے سے محبت کی شادی کرکے یہ پیغام دیا ہےکہ ’عمر میں کیا رکھا ہے، سال تو محض گنتی ہے، بس دل جوان ہونا چاہیے‘۔

نادیہ کا خیال ہے کہ عمر پیدائشی سرٹیفکیٹ پر لکھے گئے نمبر سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ وہ مانتی ہیں کہ جوانی دل میں ہوتی ہے۔ جب تک انسان کا دل دھڑکتا ہے، اسے اپنی زندگی کا ہر لمحہ جینا چاہیے اور اپنے خوابوں کی تعبیریں تلاش کرتےرہنا چاہیے‘۔

نادیہ نے اپنے درینہ دوست یوسف سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا جن کی عمر 81 سال ہے۔ نادیہ اور یوسف کی شادی کی کہانی مصر میں اس وقت سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جب نادیہ کے داماد’ کریم‘ نے شادی کے معاہدے کے بعد نوبیاہتا جوڑے کی تصویر اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس میں ان کی محبت کی کہانی کا انکشاف ہوا۔

نادیہ ایک تیراک ہے جو 75-79 سال کی عمر کے گروپ میں شامل ہے۔ وہ مصری ماسٹرز سوئمنگ چیمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہے۔

ان کے دامادنے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نادیہ نے یوسف سے شادی کرکے ایک جرات مندانہ قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "یہ سب سے زیادہ دل ہنگامہ خیز شادیوں میں سے ایک تھی جس میں میں کبھی گیا ہوں۔"

انہوں نے کہا کہ جوڑا اپنا ہنی مون منائے گا اور پھر اپنے ماسٹر تھیسز اور ایتھلیٹک چیمپئن شپ مکمل کرے گا۔

نادیہ کی بیٹی کے شوہر کی پوسٹ کو بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے سراہا، جنہوں نے نوبیاہتا جوڑے کی خوشگوار زندگی کی خواہش کرتے ہوئے اسے شیئر کیا۔

یہ جوڑا بہت سے لوگوں کے لیے ایک تحریک بن گیا ہے جو یہ مانتے ہیں کہ محبت اور خوشی کی ٹرین عمر کے ساتھ ساتھ چلی جاتی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں