کریملن کے ترجمان کا اپنی اہلیہ کےلیےسالگرہ پرسرپرائز،گل دستہ پیش کرنےکےساتھ رقص بھی کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ہم اسے سنجیدہ دیکھنے کے عادی ہیں، کبھی کبھار سنجیدہ بیانات دیتے ہیں جو کریملن کے موقف کی عکاسی کرتے ہیں، لیکن ہم نے اس کا حقیقی، چنچل پہلو کبھی نہیں دیکھا۔ سیاسی بیانات اور سرکاری اعلانات سے ہٹ کر کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے حال ہی میں اپنی اہلیہ کو اس کی سالگرہ کے موقع پر سرخ گلاب کا گل دستہ پیش کیا اور برف پر منفرد رقص کرکے اسے حیران کردیا۔

روس میں سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر گردش کرنے والی اور روسی خبر رساں ایجنسیوں کی طرف سے شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں کریملن کے ترجمان کو اپنی اہلیہ کو آئس رِنک پر گلاب کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔انہوں نے اس کی سالگرہ کے موقع پر رقص کرکے یہ ثابت کیا کہ وہ ریاست کے حساس معاملات پر سرکاری بیانات ہی جاری نہیں کرتے بلکہ وہ رقص بھی کرسکتےہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق برف پر رقص اور موسیقی کی دھنوں پر پیسکوف نے کہاکہ "میں تم سے پیار کرتا ہوں، نوکا، ہمیں اپنی صلاحیتوں کا کچھ حصہ دو۔ میں ہمیشہ تمہارے ساتھ رہوں گا"۔

پیسکوف کی اہلیہ اولمپک چیمپیئن تاتیانا نوکا اپنی سالگرہ اور اپنے ہٹ شو "بگر دان اے شو" کی سالگرہ منا رہی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں