pilgrims in madina: SPA

حج 1444: پانچ لاکھ 85 ہزار عازمین کی مدینہ آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مدینہ منورہ میں حج 1444 ھ کی ادائیگی سے قبل زمینی اور فضائی سفر طے کر کے آنے والے عازمین حج کی تعداد پانچ لاکھ 85 ہزار 932 تک پہنچ گئی۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے مدینہ کی حج اور وزٹ کمیٹی کے حوالے سے بتایا کہ بدھ کے روز آنے والے عازمین کی تعداد 28 ہزار 531 رہی۔

عازمین حج کی مدینہ میں آمد۔ تصویر ایس پی اے

عازمین حج کی مدینہ میں آمد۔ تصویر ایس پی اے

کمیٹی کے مطابق مدینہ سے مکہ جانے والے عازمین کی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار 51 ہوگئی جبکہ ابھی ایک لاکھ 14 ہزار 830 عازمین مدینہ میں موجود ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں