کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی

حج سیزن

حج کے لیے آئے ترک مسلمان کو دل کا دورہ، بروقت علاج سے جان بچالی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مکہ مکرمہ میں شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی میں لائے گئے ایک ترک حاجی کو فوری طبی امداد فراہم کرکے اس کی جان بچا لی گئی۔

شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ساٹھ سالہ ترک حاجی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال لایا گیا۔

ترک شہری کو دل کا دورہ پڑا اور دل کی دھڑکن تیز ہوگئی تھی۔ اس میں انجائنا پیکٹوریس کی علامات اس وقت شروع ہوئیں جب وہ اپنے ملک میں حج وفد کے ہیڈ کوارٹر میں تھا۔ اسے فوری طور پر میڈیکل سٹی کے امراض قلب وارڈ میں منتقل کیا گیا۔

ترک حاجی کا کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کیا گیا۔ آپریشن کامیاب رہا۔ اس کے دل کی بائیں کورونری شریان میں سٹینٹ لگائے گئے۔ اس کے بعد اسے انتہائی نگہداشت کے لیے کارڈیک کیئر ڈیپارٹمنٹ میں داخل کیا گیا تھا، وہاں اسے 48 گھنٹے تک رکھا جائے گا تاکہ اس دوران دل کی بحالی کا مرحلہ مکمل ہو سکے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں