انجیلینا جولی نشے کی حالت میں فون پر کسی سے بات کر رہی ہیں: فوٹو بشکریہ ڈیلی میل
انجلینا جولی 90 کی دہائی میں منشیات استعمال کرتی رہیں
انٹرنیٹ پر ویڈیو میں انکشاف، بریڈ پٹ سے رشتہ متاثر ہونے کا اندیشہ
اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر اور ہالی ووڈ اسٹار انجیلنا جولی نوے کی دہائی میں منشیات کا استعمال کرتی رہیں۔
انٹرنیٹ پر انجیلنا کی نشے میں دھت وڈیو نے تہلکہ مچا دیا۔ برطانوی اخبار 'دی میل' کے مطابق خود کو انجیلنا کا ڈرگ ڈیلر بتانے والے شخص نے انٹرنیٹ پر یہ وڈیو جاری کی ہے۔ وڈیو میں انجیلنا منشیات کا استعمال کرنے کے بعد کسی سے فون پر گفتگو کر رہی ہیں اور نشے میں دکھائی دے رہی ہیں۔
ڈرگ ڈیلر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے انجیلنا کو ہیروئن اور کوکین دونوں بیچی تھیں۔ اس سے قبل 2011 میں انجیلنا جولی نے اعتراف کیا تھا کہ وہ اپنی زندگی کے ایک برے دور سے گزری ہیں۔
دوسری جانب بریڈ پٹ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ وڈیو دونوں کے رشتے پر نظر انداز ہو سکتی ہے۔
اسی بارے میں
-
جنگ کے دوران جنسی زیادتی کا سبب طاقت ہے: انجلینا جولی -
طالبات کا اغوا: انجلینا جولی، ملالہ اور مشعل اوباما ہم آواز -
ترک پارلیمنٹرین کا انجلینا جولی کو کامیاب سرجری پر 'آرڑو' کا تحفہ -
انجلینا جولی کی چھاتی کے سرطان کی دوہری سرجری -
انجلینا جولی کا شام ۔ اردن سرحد پر قائم پناہ گزین کیمپ کا دورہ -
انجلینا کی جنگ میں جنسی تشدد کے خاتمے کی مہم کا آغاز