Your browser doesn’t support HTML5 video

عراق سرحد پر حملے میں ملوّث تین سعودیوں کی شناخت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے عراق کے ساتھ واقع سرحدی علاقے میں سرحدی سکیورٹی اہلکاروں پر اسی ہفتے حملے میں ملوّث چار مسلح افراد میں سے تین کی شناخت ہوگئی ہے اور وہ تینوں سعودی شہری ہیں۔

سعودی وزارتِ داخلہ نے جمعہ کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ وہ ابھی چوتھے حملہ آور کی شناخت کی کوشش کررہی ہے۔سرحدی محافظوں پر حملے کے الزام میں تین سعودی شہریوں اور چار شامیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عراق کے ساتھ سرحد پر مسلح افراد کے خود کش حملے اور فائرنگ میں تین سعودی سرحدی محافظ جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے تھے۔وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ میں چاروں حملہ آور مارے گئے تھے۔

واقعے کے بعد سعودی سکیورٹی فورسز نے اے کے 47 رائفلوں سمیت خود کار ہتھیار،دستی بم اور بارود سے بھری جیکٹس برآمد کی تھیں۔انھوں نے جائے وقوعہ سے عراقی اور شامی بنکوں کے کرنسی نوٹ بھی برآمد کیے تھے۔

گذشتہ سوموار کی صبح چار حملہ آوروں نے آرار شہر کے نزدیک واقع علاقے میں سرحدی محافظوں کی گشتی پارٹی پر حملہ کردیا تھا۔سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور پکڑا گیا تھا لیکن اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔باقی تین حملہ آوروں کو وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران فائرنگ کر کے ہلاک کردیا گیا تھا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں