لیبیا: سعودی سفارت خانے کی تین گاڑیاں نذر آتش
سعودی وزارت خارجہ کے مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دارالحکومت طرابلس میں سعودی سفارت خانے کے گیراج میں آتش زدگی کے سے سفارتی مشن کی دو گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہو گئیں۔ یہ واقعہ 26 دسمبر بروز جمعہ پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق آتش زدگی پر قابو پانے کے لیے لیبی حکام نے سرتوڑ کوششیں کیں اور کئی گھنٹے کی مسلسل تگ ود کے بعد آگ پر قابو پایا گیا تاہم آگ لگنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ آتش زدگی کا واقعہ گیراج میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔ مزید تحقیقات کے لیے سعودی وزارت خارجہ کے ماہرین کا ایک وفد لیبیا روانہ ہو چکا ہے۔
-
لیبیا: مصراتہ پر سرکاری فوج کا فضائی حملہ
السدرہ کی بندرگاہ پر لڑائی کے دوران تیل کے سات ٹینک نذرآتش
بين الاقوامى -
"دنیا کی عدم توجہی سے لیبیا اگلا شام بن سکتا ہے"
لیبیا کے وزیر خارجہ محمد دیری نے خبردار کیا ہے کہ اسلام پسند جنگجوؤں کے خلاف جنگ ...
بين الاقوامى -
فجر لیبیا کا حملہ،19 سرکاری فوجی مارے گئے
السدرہ ٹرمینل پر کھڑے ٹینکر کو راکٹ لگنے سے آگ بھڑک اٹھی
بين الاقوامى