Your browser doesn’t support HTML5 video

لیبی فوج کے سربراہ جنرل حفتر کی خصوصی دورے پر ابو ظہبی آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لیبیا کی فوج کے سربراہ میجر جنرل خلیفہ خفتر کل بدھ کو خصوصی دورے پر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنرل خلیفہ خفتر کی ابو ظہبی آمد پر یو اے ای کے نائب وزیراعظم و وزیر برائے صدارتی امور الشیخ منصور بن زاید آل نھیان نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان دو طرفہ فوجی تعاون کو فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اماراتی نائب وزیراعظم الشیخ منصور بن زاید آل نھیان نے کہا کہ ان کا ملک لیبیا میں عالمی برادری کی تسلیم شدہ آئینی حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ ابو ظہبی لیبیا میں مستحکم اور مضبوط حکومت کےقیام اور ملک کی سلامتی، خود مختاری اور اس کی وحدت کا خواہاں ہے۔ انہوں نے لیبی فوج کے سربراہ پر زور دیا کہ وہ ملکی استحکام کے لیے تمام تر سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی ہم آہنگی کو فروغ دیں تاکہ ملک کو بحران سے نکالا جاسکے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں