سعود الفیصل
سعودی عرب: اہم شاہراہ کا نام سعود الفیصل کے نام منسوب
سعودی عرب کے جدہ گورنری کی انتظامیہ نے سابق وزیر خارجہ اور خادم الحرمین الشریفین کے خصوصی مندوب برائے خارجہ امور شہزادہ سعود الفیصل کی خدمات کے اعتراف میں جدہ کی ایک اہم شاہراہ کو ان کے نام منسوب کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جدہ گورنری کے سیکرٹری نے گورنر مکہ کی جانب سے منظوری کے بعد شہزادہ سعود الفیصل کی ملک وقوم اور ملت اسلامیہ کے لیے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں شاہراہ روضہ کو ان کے نام منسوب کیا ہے۔
خیال رہے کہ شاہراہ سعودی الفیصل مغرب میں شاہ عبدالعزیز روڈ سے ہوتی ہوئی مشرق میں شاہراہ متعب تک قریبا نو کلومیٹر طویل ہے۔ سڑک کی چوڑائی 24 میٹر ہے اور اس پر الخالدیہ، الروضہ، الصفاء الفیصلیہ جیسی اہم کالونیاں واقع ہیں۔
اسی بارے میں
-
"عمر بھر ملک وقوم کا خادم ومحافظ رہوں گا" -
سعود الفیصل کی سبکدوشی ایک مشکل فیصلہ تھا:شاہ سلمان -
جنگ کے مبلغ نہیں، مگر دفاع سے غافل بھی نہیں ہیں: شہزادہ الفیصل -
روس اور سعودی عرب میں جوہری سمجھوتے پر دستخط -
سعودی مارکیٹ غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے کھل گئی -
سعودی نائب ولی عہد کی امریکی انٹیلی جنس چیف سے ملاقات