سعودی نائب ولی عہد کی امریکی انٹیلی جنس چیف سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل جیمز کلیپر سے ملاقات کی ہے۔

سعودی سرکاری خبررساں ایجنسی سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں دونوں اتحادی نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں سعودی خفیہ ایجنسی کے سربراہ خالد الحمدین نے بھی شرکت کی تھی۔ سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سلطنت سعودی عرب کے وزیر دفاع بھی ہیں۔

اس سے پہلے ماہ اپریل کے دوران امریکا نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی کارروائیوں کے آغاز پر باغیوں کے ٹھکانوں سے متعلق مزید معلومات فراہم کرنے کے لئے سعودی عرب سے معلومات کے تبادلے میں اضافہ کردیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں