جدہ کی ایک عدالت کا بیرونی منظر۔ [فائل فوٹو]
"واٹس ایپ" سعودی خاتون شہری کے کوڑے لگنے کا سبب
سعودی عرب کے شہر جدہ میں عدالت نے ایک خاتون شہری کو 5 کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔ مذکورہ خاتون نے "واٹس ایپ" کے ذریعے ایک دوسری خاتون کو دھمکیاں اور گالم گلوچ پر مشتمل الفاظ بھیجے تھے۔
عدالتی فیصلے میں سزا پانے والی خاتون سے یہ عہد لیا جانا بھی شامل ہے کہ وہ مدعی خاتون کو دوبارہ اس حرکت کا نشانہ نہیں بنائے گی۔ سزا یافتہ خاتون نے اپنے اس فعل کے ارتکاب کا اعتراف کیا تھا۔
واضح رہے کہ دونوں خواتین ساتھ کام کرتی ہیں۔ دونوں کے درمیان واٹس ایپ پر ایک گروپ میں جھڑپ ہوگئی تھی جس پر مدعی علیہا نے اپنی ساتھی کو دھمکیاں دیں اور ساتھ ہی گالم گلوچ کا نشانہ بھی بنایا۔