سعودی عرب: سازندوں کے پہلے قومی طائفے کی تشکیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے وزیر ثقافت اور نشریاتی ادارے کی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عادل الطریفی نے "سعودی نیشنل آرکسٹرا" کے نام سے موسیقی کے ایک طائفے کی تشکیل کی منظوری دے دی۔

طائفے کی ذمہ داریوں میں ثقافتی سرگرمیاں، قومی تقریبات میں شرکت، اندرون اور بیرون مملکت مخلتف دوروں کے ذریعے سعودی عرب کی تہذیب، رواج اور ورثے کو پیش کرنا شامل ہیں۔

منصوبے کا خیال پیش کرنے والے سعودی فن کار حسن خیرات نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ طائفہ تمام قومی ایونٹس اور تہواروں پر قومی نشریاتی ادارے کے تعاون سے اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔

اس سلسلے میں موسیقی کے جدید ترین آلات سے لیس ایک جدید اسٹوڈیو تیار کیا جائے گا جہاں قومی سطح پر موسیقی اور نغموں کی ریکارڈنگ کی جائے گی۔

یاد رہے کہ فن کار حسن خیرات نے موسیقی کے قومی طائفہ تشکیل دینے کا خیال پیش کیا تھا۔ ثقافتی چینل کے نگراں محمد العید نے اس کو منظور کر کے نشریاتی ادارے کے بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالملک الشلہوب کے پاس ارسال کردیا تھا۔

حسن خیرات کا کہنا ہے کہ " اس طائفے کی تشکیل ذرائع ابلاغ میں سعودی موسیقی کی شناخت واپس لانے کا حل ہے۔ یہ نوجوان موسیقاروں کے لیے کشش کا ذریعہ ہوگا"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size