Your browser doesn’t support HTML5 video
محمد بن سلمان کی روسی صدر اور برطانوی وزیراعظم سے ملاقات
سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے چین کے شہر ہینگ زو میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پوتن نے مخلتف معاملات میں ریاض اور ماسکو کے درمیان مسلسل بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانیہ کی وزیراعظم تھیریسا مے سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان قائم دو طرفہ تعلقات اور اس کی سپورٹ کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر صورت حال کی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی نائب ولی عہد نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران مملکت اور انڈونیشیا کے درمیان خصوصی تعلقات اور اسلامی اور بین الاقوامی دنیا کی تازہ ترین صورت حال زیر بحث آئی۔
اس سے قبل ہفتے کے روز شہزادہ محمد بن سلمان نے ہینگ زو میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں کے علاوہ مشرق وسطی کی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔