Your browser doesn’t support HTML5 video
سعودی شاہ سلمان کی خلیجی ملکوں کے دورے پر ابو ظبی آمد
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ملکوں کے دورے کے پہلے مرحلے میں ہفتے کے روز متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی پہنچے ہیں۔
شاہ سلمان یو اے ای کے بعد تنظیم کے تین اور رکن ممالک قطر ،کویت اور بحرین جائیں گے۔وہ ابو ظبی کے بعد دوحہ اور پھر وہاں سے منامہ جائیں گے جہاں وہ خلیج تعاون کونسل کے سینتیسویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور اپنے ملک کے وفد کی قیادت کریں گے۔
جی سی سی کے سربراہ اجلاس کے ایجنڈے میں علاقائی سلامتی ،دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ ،خطے کو درپیش ممکنہ چیلنجز کا مقابلہ اور خلیجی ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے ایسے موضوعات سرفہرست ہیں۔
جی سی سی کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد شاہ سلمان کویت کا تین روزہ دورہ کریں گے۔
اسی بارے میں
-
سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے سُنی اور شیعہ علماء کی ملاقات -
امریکا کے ساتھ تاریخی تعلقات کی مضبوطی کی توقع ہے : شاہ سلمان -
شاہ سلمان سے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کی ملاقات -
شاہ سلمان کی امیر قطر سے ملاقات، عرب اور خلیجی امور زیرِ بحث -
شاہ سلمان کے حکم پر 5 لاکھ یمنیوں کا اقامہ اور پاسپورٹ -
شاہ سلمان اور اماراتی ولی عہد کا عالمی امور پرتبادلہ خیال