شاہ سلمان کے حکم پر 5 لاکھ یمنیوں کا اقامہ اور پاسپورٹ
سعودی فرماں روا شاہ سلمان کے خصوصی احکامات کے بعد مملکت میں مقیم یمنی باشندوں کے لیے معلومات کی منتقلی اور پاسپورٹ کے اجراء کا عمل محض تین منٹوں میں مکمل کیا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں سعودی پاسپورٹ ڈائرکٹریٹ ریاض اور جدہ ریجن میں اپنی تمام تر ٹکنالوجی اور بہترین افرادی قوت کو استعمال میں لا رہا ہے تاکہ مملکت میں مقیم 5 لاکھ سے زیادہ یمنیوں کے لیے مطلوبہ اقدامات کو مکمل کیا جاسکے جن کو پاسپورٹ کی ضرورت ہے۔ رش کے دباؤ کو کم کرنے کے واسطے پاسپورٹ ڈائرکٹریٹ نے جدید ترین ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ان افراد کے لیے پیشگی وقت کا نظام متعین کیا ہے تاکہ تمام تر کارروائی سہولت کے ساتھ پرسکون انداز میں مکمل کی جاسکے۔
پاسپورٹ کے حصول کے مراحل میں یمنی مقیم کو سب سے پہلے پاسپورٹ ڈائرکٹریٹ کی ویب سائٹ کے ذریعے پیشگی وقت لینا ہوتا ہے۔ اس کے بعد اپنی معلومات کی تصدیق اور سرکاری اداروں کے ساتھ بقیہ مرحلے کی تکمیل عمل میں آتی ہے۔
مملکت سعودی عرب کی جانب سے اپنے یمنی بھائیوں کو پیش کی جانے والی بنیادی انسانی خدمات نے ایسے وقت میں آمدورفت ، کام اور قیام کا موقع فراہم کیا ہے جب کہ ان کے اپنے ملک میں باغیوں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
-
یمن کے باغی سابق صدر کی دولت 25 ارب ڈالر سے متجاوز
یمن کے سابق مںحرف صدر علی عبداللہ صالح کے اثاثوں کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے ...
بين الاقوامى -
حوثیوں اور علی صالح پر یمن کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کا الزام
یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم 18 ممالک کے کل منگل کے روزسفیروں کی سطح ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب : یمن میں حوثی، صالح اتحاد کی سیاسی کونسل کی مذمت
سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں اور ...
بين الاقوامى