مقاتلون جدد في ميليشيات الحوثي خلال استعراض في صنعاء 23-8-2017

حوثی باغیوں کا میزائلوں کی نئی کھیپ وصول کرنے کا اعتراف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی باغیوں کے ہاتھوں یرغمال سرکاری خبر رساں ایجنسی ’سبا‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں کو میزائلوں کی تازہ کھیپ فراہم کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے نے سرکردہ حوثی لیڈروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ باغیوں کو دیسی ساختہ میزائلوں کی نئی کھیپ مہیا کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق باغیوں کی سپریم سیاسی کونسل کے چیئرمین صالح الصماد کا ایک بیان نقل کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ساحلی شہر الحدیدہ کے دورے کے دوران ایک ٹریننگ کیمپ سے پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر باغیوں کو نئے میزائل بھی مہیا کیے گئے۔

خیال رہے کہ صالح الصماد سعودی عرب کی طرف سے جاری کردہ اشتہاریوں کی فہرست میں شامل ہے جس کی گرفتاری میں معاونت پر خطیر رقم کا انعام مقرر کیا گیا ہے۔

باغیوں کی طرف سے نئے میزائلوں کی فراہمی کی خبریں ایک ایسے وقت میں آئی ہیں جب گذشتہ روز سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے یمن کی بری، بحری اور فضائی حدود بند کردی تھیں۔ یمن کی سرحدوں کی بندش کا مقصد باغیوں کو بیرون ملک سے اسلحہ کی سپلائی بالخصوص ایران کی جانب سے میزائلوں کی فراہمی روکنا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں