ریاض پر داغا جانے والا حوثی میزائل تباہ

میزائل کو سعودی عرب کے ائر ڈیفنس نے ناکارہ بنایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی ائر ڈیفنس نے یمن سے داغا جانے والا حوثی میزائل ریاض کے شمال میں ناکارہ بنا دیا۔ میزائل سے کسی قسم کا جانی اور مادی نقصان نہیں ہوا۔

اس میزائل کو یمن میں سرگرم باغیوں نے مملکت پر داغا تھا۔ ‘العربیہ’ کے مراسلہ نگار نے بتایا ہے کہ میزائل معمولی حجم کا تھا۔ متاثرہ علاقے میں زندگی معمول کے مطابق جاری ہے۔ کنگ خالد انٹرنیشنل ائر پورٹ پر پروازوں کا سلسلہ بھی جاری و ساری ہے۔

اس سے قبل تیس اکتوبر کو ایک میزائل یمنی علاقے صعدہ میں گرا تھا کیونکہ حوثی اسے سعودی عرب پر داغنے میں ناکام رہے۔

حوثی ملیشیا نے اکتوبر کے وسط میں بھی یمنی علاقے فج عطان سے داغا جانے والا میزائل دارلحکومت صنعاء کے شمالی علاقے ذھبان میں جا گرا تھا جبکہ اس کا نشانہ سعودی سرزمین تھی۔

حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے متعدد مقامات اور شہروں کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانے بنانے کا سلسلہ جاری ہے جسے مملکت کا میزائل شکن سسٹم کامیابی سے ناکام بنا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں