THUMBNAIL_ تعنت الحوثيين غيب تعز من اتفاق السويد والاكتفاء بممرات آمنة

برطانیہ کی سلامتی کونسل میں حوثی باغیوں کے خلاف نئی قرارداد

شہریوں کوانسانی ڈھال بنانے پر حوثیوں کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ رواں ہفتے کے آخر میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایک نئی قرار داد پیش کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ اس قرارداد میں یمن میں امن وامان کی بحالی، سیاسی بات چیت کی حمایت کے ساتھ حوثیوں کی جانب سے شہریوں کو انسانی ڈھال بنانے کے اقدامات کی مذمت کی جائے گی۔

العربیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کےمطابق یہ قرارداد اسٹاک ہوم میں طے پانے والے معاہدے اور آنےوالے عرصے کےدوران یمن میں‌قیام امن کے اقدامات کی روشنی میں پیش کی جائے گی تاہم اس کے موجودہ مسودے پررائے شماری میں کامیابی کا امکان کم ہے۔

برطانیہ کی طرف سے قرارداد کا مسودہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے مندوبین میں تقسیم کردیا گیا ہے جس پر رواں ہفتے کے آخرمیں رائے شماری متوقع ہے۔

قرارداد میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ہونے والے یمن امن مذاکرات، جنگ بندی اور الحدیدہ کا کنٹرول یمن کی آئینی حکومت کو دیے جانے کی حمایت کی جائے گی۔

قرارداد میں‌برطانیہ نے پڑوسی ملکوں کے خلاف ڈرون اور بیلسٹک میزائلوں سے حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ حوثیوں‌کے حملے علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ قرارداد میں باب المندب بندرگاہ میں تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کی بھی مذمت کی گئی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں