آکسفورڈ آسٹرازینکا ویکسین کی شریک موجد ڈاکٹر سارہ گلبرٹ۔

کرونا وائرس

اگلی وباء کرونا سے زیادہ مہلک ہوسکتی ہے: موجد آکسفورڈ کرونا ویکسین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

آکسفورڈ آسٹرا زینیکا ویکسین کی شریک موجد کا کہنا ہے کہ آئندہ وبائیں کرونا وائرس سے بھی زیادہ مہلک ہو سکتی ہیں اس لئے کرونا سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔

رچرڈ ڈمبلبی لیکچر میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سارہ گلبرٹ کا کہنا تھا کہ "یہ کوئی پہلا یا آخری موقع نہیں جس میں کسی وائرس کے سبب ہماری زندگیاں یا معاشی صورتحال متاثر ہوئی ہو۔ سچ تو یہ ہے کہ اگلی وباء سے اس سے بھی بدتر ہو سکتی ہے۔ وہ اس سے بھی زیادہ مہلک یا متعدی ہو سکتی ہے۔"

سارہ کے مطابق "ہم ایسی صورتحال کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں کہ ہم کرونا کے کٹھن حالات میں سے نکلیں تو ہمیں اندازہ ہو کہ ہمارے پاس کسی آئندہ وبا سے احتیا ط کی تدابیر اپنانے کے لئے معاشی وسائل نہیں ہیں۔"

ویکسین کی موجد کا کہنا تھا کہ "ہم نے اس وباء کے مقابلے میں جتنی معلومات اور تجربات حاصل کئے ہیں انہیں ضائع ہونے سے بچایا جائے۔"

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں