کرونا وائرس

جاپان نے کرونا کی نئی قسم کے سبب تمام غیر ملکیوں کا داخلہ بند کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

جاپانی حکومت نے کرونا وائرس کی نئی قسم 'اومیکرون' کے پھیلائو کے خطرات کے سبب اپنی تمام سرحدوں سے غیر ملکی افراد کی آمد پر پابندی لگا دی ہے۔

جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا کی جانب سے اعلان کے مطابق اس اعلان کا اطلاق منگل کے روز سےشروع کیا جائے گا۔

اس فیصلے کی وجہ سے جاپان میں ایک ماہ قبل ہٹائی جانے والی سفری پابندیوں کو دوبارہ عائد کر دیا جائے گا۔ جاپان میں کاروباری حضرات، غیر ملکی طلباء اور ملازمین کی سہولت کے لئے رواں ماہ کے اوائل میں کرونا پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی۔

گزشتہ ہفتے کے دوران جاپان نے جنوبی افریقا اور آٹھ دیگر ممالک سے آنے والے افراد پر لازم قرار دیا تھا کہ وہ حکومت کی مختص کردہ جگہوں پر دس دن قرنطینہ میں گزاریں گے۔

کرونا وائرس کے نئے تغیر اومیکرون کے سامنے آتے ہی دنیا کے اکثر ممالک نے اپنی سرحدوں اور ائیرپورٹس پر سختی کر دی ہے تاکہ وائرس کے پھیلائو کو روکا جاسکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں