اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر مشیل باشلیٹ

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر اگلے ہفتے سنکیانگ سمیت چین کا دورہ کریں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر اگلے ہفتے کے دوران چین کے دورے پر جائیں گی۔ ان کے دورے میں چین کے علاقے سنکیانگ کا دورہ بھی شامل ہو گا جس کے حکام پر مقامی یغور آبادی پر مظالم کے الزامات کا سامنا ہے۔

دفتر برائے انسانی حقوق کے مطابق "یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل باشلیٹ حکومت چین کی دعوت پر پیر کے روز سے چین کا چھ روزہ سرکاری دورہ کریں گی۔"

دفتر نے مزید بتایا کہ مشیل اپنے دورے میں چینی شہر گانگزو اور ریاست سنکیانگ کے شہروں کاشغر اور ارمچی کا دورہ کریں گی اور انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیں گی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں