تیل کی پیداوار کے سلسلے میں سعودی تعاون کی قدر کرتے ہیں۔ کریملن ترجمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کریملن کے ترجمان ڈمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بعد دنیا کا دوسرا تیل برآمد کرنے والا اور دنیا کا قدرتی گیس برآمد کرنے کے حوالے سے پہلا ملک ہونے کے ناطے روس سعودی عرب کے تعاون کی بہت قدر کرتا ہے۔

سعودی عرب نے اوپیک اور دنیا میں تیل پیدا کرنے والے اہم ترین ملکوں کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے اس سلسلے میں قابل قدر کردار ادا کیا ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن کا دورہ مشرق وسطی شروع ہونے کے بعد روسی ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کیا گیا ہے۔

روس نے اس امید کا بھی اظہار بھی کیا ہے کہ صدر جوبائیڈن سعودی دورے کے موقع پر سعودی عرب کو روس مخالف تعلقات کے لیۓ استعمال کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔ جیسا کہ امریکہ سعودیہ سے تیل کی پیداوار بڑھانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

واضح رہے وائٹ ہاوس کے مشیر سلامتی جیک سلیوان نے پیر کے روز کہا تھا کہ جو بائیڈن اوپیک ممالک سے تیل کی پیدوار بڑھانے کے لئے کہیں گے تاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہو سکے۔ مشیر سلامتی امور نے کہا سعودیہ میں خلیج ممالک کے حکمرانوں سے بھی اس بارے میں بات کریں گے۔

روسی صدر ولادی میر پوٹن نے جمعہ کے روز مغربی ممالک کو یوکرین جنگ کے پس منظر میں روس پر پابندیاں لگانے کے اس تسلسل سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھیں گی اور اثرات پوری دنیا کے صارفین پرآنے سے مہنگائی بڑھے گی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں