ایران کی یوکرین کے خلاف روس کو سینکڑوں ڈرون دینے کی تیاری

روسیوں کو ایرانی ڈرونز استعمال کی تربیت اسی ماہ دی جائے گی: مشیرسلامتی امریکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایران روس کویوکرین میں استعمال کے لیے بڑی تعداد میں اپنے ساختیڈرون مہیا کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں تربیتی سیشن اسی ماہ جولائی میں ہوں گے۔ یہ بات ایک سینئیر امریکی افسر اور قومی سلامتی کے امریکی مشیر جیک سلیوان نے گذشتہ روز کہی ہے۔

امریکی سینئیر افسر نے کہا '' ہماری معلومات یہ ظاہر کرتی ہیں کہ ایرانی حکومت روس کو کئی سو ڈرون دینے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے روسیوں کے لیے تربیتی امور اسی ماہ مکمل ہو جائیں گے۔''

تاہم قومی سلامتی کے مشیر نے مزید کہا '' یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ ابھی تک ایران نے روس کو کوئی ڈرون بھیجا یا نہیں۔ تاہم یہ اس امر کی ایک مثال ہے کہ روس کس طرح ایران ایسے ملکوں کی صلاحیتوں کی طرف دیکھ رہا ہے جو پہلے ہی سعودی عرب کے خلاف حملوں میں استعمال کر چکا ہے ۔''

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں