شاہ رخ خان عمرہ
بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کی جانب سے عمرے کی ادائی
بالی ووڈ کے معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے عمرے کی سعادت حاصل کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مقبول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں شاہ رخ خان کو احرام باندھے بیت اللہ کا طواف کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
شاہ رخ خان اپنی فلم ڈنکی کی شوٹنگ کے لئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
اس سے قبل ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے ہندوستانی اداکار اور پروڈیوسر شاہ رخ خان کو فلم انڈسٹری میں ان کی شاندار خدمات کے لیے اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ اعزاز یکم سے 10 دسمبر تک بحیرہ احمر کے ساحل پر فیسٹول کے دوسرے سیشن میں شاہ رخ خان کو دیا جائے گا۔
واضح رہے لیجنڈری سپر سٹار شاہ رخ خان یا کنگ خان بالی ووڈ سینما کے نمبر ون کی دوڑ میں شامل اداکار ہیں اور ان کا شمار دنیا کے کامیاب ترین سٹارز میں ہوتا ہے۔