الریاض: شاہ رخ خان نے سعودی عرب کے بارے میں کیا ریمارکس دیے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار شاہ رخ خان نے سعودی عرب میں ایک تفریحی پروگرام میں شرکت کے دوران کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ ان کی آنے والی فلموں کے لیے سعودی عرب سے زبردست کہانیاں اور شوٹنگ کا موقع مل سکتا ہے۔

انہوں نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ " آپ کی مہمان نوازی اور گرم جوش استقبال کا شکریہ۔ سعودی عرب میں میرا بہت اچھا وقت گذرا۔ مجھے آنے والی فلموں کےلیے سعودیہ میں حیرت انگیزکہانیوں کا منتظر ہوں۔ یہ سب ویژن 2030ء کا نتیجہ ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں دو روز قبل تفریحی اتھارٹی کے زیراہتمام ایک تفریحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ فلمی ستاروں کو مدعو کیا گیا تھا۔

"انٹرٹینمنٹ انڈسٹری فورم" کی تقریب اہتمام تقریب میں شاہ رخ خان نے شرکت کی۔

شاہ رخ خان کی اس تقریب میں شرکت قابل ذکر رہی ، جہاں انہوں نے اس پروگرام میں شریک دنیا کے ساتھی فنکاروں سے ملاقات کرتے ہوئے عربی میں گفتگو کی۔

شاہ رخ خان کے علاوہ تقریب مین بین الاقوامی اسٹار جین کلود، ون ڈیم ، جیکی چین اور جیسن موموا کو بھی اعزازسے نوازا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں