31 (1)
جدہ میں گداگری کے لیے معذور بچوں کو استعمال کرنے والے 5 افراد گرفتار
سعودی عرب میں جدہ گورنریٹ پولیس نے سرحدی حفاظتی نظام کی خلاف ورزی کرنے والے 4 افراد اور یمنی شہریت کے ایک رہائشی کو گرفتار کرلیا۔
یہ افراد مساجد اور دکانوں کے سامنے معذور بچوں کا استحصال کرتے ہوئے ان کے بھیک منگواتے تھے۔
پبلک سکیورٹی نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانونی اقدامات کیے گئے ہیں۔ یہ نشاندہی بھی کی گئی کہ بچوں کو مجاز اتھارٹی کے حوالے کر دیا گیا۔