سوشل میڈیا پر ایک عجیب و غریب منظر پرمشتمل ویڈیو وسیع پیمانے پر پھیل گئی، اس ویڈیو میں آسمانی بجلی ایک ٹرالر پر گر گئی اور ٹرالر متعدد اونٹوں کو ٹکرا گیا۔ اس خوفناک منظر کے ویڈیو کلپ پر لوگوں نے بڑے پیمانے پر رد عمل دیا۔ اس کلپ میں املاک پر بجلی گرنے کے اثرات اور ’’الدوادمی ‘‘کے شمال مشرق میں ’’نفود السر‘‘ میں نیچے کی طرف آندھیوں اور گرج چمک کے اثرات کو دکھایا گیا ہے ۔
ایک شہری کی جانب سے فلمائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریاض کے قریب نفود السیر میں تیز ہواؤں اور بارش کی وجہ سے ٹرالر حادثہ ہوا اور حادثہ میں متعدد اونٹ موت کے منہ میں چلے گئے۔ گاڑی بھی تباہ ہوگئی۔ ویڈیو میں ٹرالر کو اونٹوں پر گرتے اور الٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
#امطار_الرياض_الان #الخميس_الونيس
— فالح بن صقر (@falehsager) April 13, 2023
صاعقه مطريه تضرب عصر يوم الأربعاء كرفان وجيب وأبل احد المواطنيين في نفود السر الله
يعوض عليه..
المنظر بعد الصاعقه كأن ماحدث بفعل سقوط صاروخ مدمر. pic.twitter.com/OSTauL9zZh
فوٹیج کے مطابق آندھی اور بارش کی وجہ سے ٹرالر تین بار الٹ گیا اور اونٹوں پر گرا۔ حادثہ میں سات اونٹ ہلاک ہوگئے۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے سعودی عرب کے شہریوں اور باشندوں کو بارش اور طوفانی بارشوں کے خطرات سے خبردار کردیا۔ خاص طور پر انتباہ کیا گیا کہ ان دنوں میں مملکت کے وہ علاقے جہاں گھنے بادلوں کو دیکھا جا رہا ہے وہاں موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔ نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے جمعہ کو مملکت کے مختلف علاقوں میں متوقع موسم کے بارے میں اپنی رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اب بھی درمیانی درجے سے لے کر شدید گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہواؤں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ جازان، عسیر، الباحہ ، مکہ مکرمہ کے کچھ علاقوں مدینہ منورہ کے بلند مقامات پر مزید بارشیں ہوسکتی ہیں۔