مقتدیٰ الصدر کے حامی بغداد میں سویڈش سفارتخانے کے باہر احتجاج کررہے ہیں۔ [29 جون 2023]

سویڈن نے عراق میں سفارتخانے کا عملہ حفاظت کے پیش نظر عارضی طور پر واپس بلا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سویڈن کی وزارت خارجہ کے مطابق بغداد میں سویڈش سفارتخانے کے عملے کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر عارضی طور پر سٹاک ہوم منتقل کر دیا گیا ہے۔

عراق نے سویڈن میں قرآن کریم کو نذرآتش کرنے کی اجازت دینے پر جمعرات کے روز سویڈش سفیر کو ملک سے واپس بھیج دیا تھا۔ اس سے قبل سینکڑوں مظاہرین نے قرآن کی گستاخی پر مبنی حرکت پر سویڈن کے سفارتخانے کو آگ لگا دی تھی۔

سویڈش وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق سٹاف اور آپریشنز کو عارضی طور پر سٹاک ہوم منتقل کر دیا جائے گا۔

عراق میں سفارتخانے پر حملے کے بعد سویڈن کے وزیر خارجہ ٹوبائس بیلسٹروم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ "جو ہوا ہے وہ ناقابل قبول ہے اور حکومت ایسے حملوں کی سخت مذمت کرتی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں