عراق نے خبردار کیا ہے کہ اگرسویڈن میں قرآن پاک کو نذرآتش کرنے کا گستا خانہ واقعہ دوبارہ ہوا تو سویڈن کے ساتھ تعلقات ختم کردیےجائیں گے۔
عراق کی طرف سے یہ موقف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے مکروہ حربے کے بعد بغداد میں مشتعل مظاہرین نے سویڈش سفارت خانے کو نذرآتش کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم محمد شیاع السودانی کے دفتر کی طرف سے جاری ایک بیان میں ملک میں سکیورٹی کی صورت حال پر بات کی۔ اس سے قبل انہوں نے سکیورٹی حکام کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی تھی۔
عراقی حکومت نے گذشتہ روز سویڈن کی حکومت کو سفارتی ذرائع کے ذریعے مطلع کیا کہ وہ سفارتی تعلقات منقطع کر دےگا۔ بغداد کا کہنا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کو نذرآتش کرنے کا واقعہ دوبارہ ہوا تو عراق سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں سویڈش سفارت خانے کو جلانے کے واقعے کی مذمت کی اور اسے "سکیورٹی کی خلاف ورزی قرار دیا۔ حکومت نے سویڈش سفارٹ خانے کو آگ لگانے کے واقعے میں ملوث افراد اور کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹے گی۔
یہ بات بغداد میں سویڈن کے سفارت خانے کو آج فجر کے وقت نذرآتش کرنے کے بعد سامنے آئی ہے جب صدری تحریک کے رہ نما مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کی جانب سے اسٹاک ہوم میں عراقی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا۔
’اے ایف پی‘ کے مطابق مظاہرے کے آغاز کے چند گھنٹے بعد سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کیا۔
ایک عراقی سکیورٹی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ سویڈن کے سفارت خانے کو نذر آتش کرنے کے بعد بغداد میں تقریباً 20 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
-
سویڈن: اسٹاک ہوم میں عراقی سفارت خانہ کے باہر پھر قرآن مجید کی بے حرمتی
سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں عراقی سفارت خانے کے باہر تارکِ وطن عراقی شخص نے ...
بين الاقوامى -
قرآن پاک ںذر آتش کرنے پر مظاہرین کا عراق میں سویڈن کے سفارت خانے پر دھاوا
سویڈن میں قرآن مجید کے نسخوں کو نذر آتش کرنے پر جمعرات کی صبح سینکڑوں مشتعل ...
مشرق وسطی -
عراق کے اربیل اور سلیمانیہ ایئرپورٹس پر گھنٹوں وقفہ کے بعد پروازیں بحال
عراق میں گھنٹوں کے وقفے کے بعد اربیل اور سلیمانیہ ایئرپورٹس پر پروازیں بحال کردی ...
مشرق وسطی