اس فضائی تصویر میں پیر 23 اکتوبر 2023 کو مانچک، لوزیانا میں آئی-55 پر متعدد گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں بڑا حادثہ پیش آیا۔ جائے حادثہ پر امدادی کارکنان ملبے کے قریب کھڑے ہیں۔

'سپر فوگ' سے امریکی ہائی وے پر کئی گاڑیوں کی بڑے پیمانے پر ٹکر، سات ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حکام نے پیر کو بتایا کہ ایک ہائی وے پر دھند کا ایک بڑا بادل چھا جانے سے جنوبی امریکی ریاست لوزیانا میں کم از کم 158 گاڑیاں تصادم کا شکار اور سات افراد کی موت واقع ہو گئی۔

لوزیانا اسٹیٹ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ نام نہاد "سپر فوگ" کی وجہ سے نیو اورلینز سے تقریباً 30 میل (48 کلومیٹر) باہر انٹرسٹیٹ 55 پر بڑے پیمانے پر گاڑیاں تصادم کا شکار ہو گئیں جس سے سڑک پر انبار لگ گیا۔ "سپر فوگ" کے بارے میں امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ دلدل کی آگ اور گہری دھند کا مرکب اس کی وجہ بنا۔

پولیس کی طرف سے پوسٹ کی گئی تصاویر میں ہائی وے پل کی دونوں سمتیں نظر آ رہی ہیں جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔ اس حادثے کے باعث درجنوں سوختہ گاڑیوں کے ملبے سے راستہ بند ہو گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ہائی وے پر آگ بھڑک اٹھی تھی۔

ایسا لگتا ہے کہ ایک گاڑی پل سے اتر کر نیچے پانی میں جا گری۔

25 سے زیادہ افراد کو ہسپتال لے جایا گیا جن میں "کئی متاثرین نے اپنے طور پر طبی امداد طلب کی۔"

قومی موسمیاتی سروس کے مطابق "جب دھوئیں اور دھواں دینے والے نم نامیاتی مواد جیسے شاخوں، پتوں اور درختوں سے نکلنے والی نمی کا مرکب سرد تر اور تقریباً سیر شدہ ہوا کے ساتھ ملتا ہے" تو سپر فوگ بنتے ہیں۔

جب ایسا ہوتا ہے تو حدِ نگاہ 10 فٹ (تین میٹر) سے بھی کم ہو سکتی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں