ساڑھی کو فلسطینی پرچم کہنے پر بھارتی اینکر نے اسرائیلی اہلکار کو جھاڑ دیا
لباس کسی بھی فریق کی حمایت کی علامت نہیں ہو سکتی: اینکر شریا دھونڈیال
اسرائیلی انٹیلی جنس اسپیشل فورسز کے عہدیدار نے بھارتی ٹی وی پر پروگرام کے دوران خاتون اینکر کی ساڑھی کو فلسطینی پرچم سے مشابہ سمجھ کر اعتراض اٹھا دیا۔ جس پر اینکر نے اسرائیلی اہلکار کو جھاڑ پلا دی۔
شو کے دوران اسرائیلی عہدیدار فیڈرک لینڈاؤ نے پروگرام اینکر شریا دھونڈیال کی سیاہ، سبز اور سرخ رنگ کی ساڑھی پر اعتراض اٹھایا۔
اہلکار نے کہا کہ آپ نے فلسطینی پرچم کے رنگ پہنے ہوئے ہیں لیکن جاں لیں کہ نیلا اور سفید رنگ (اسرائیلی پرچم) ہی غالب رہے گا۔
■ مشادة تلفزيونية بين ناشط اسرائيلي ومذيعة هندية . خول غزة #حميد_العمامي pic.twitter.com/Vy3gd0Fiyz
— H_Lamami (@HLamami2) October 20, 2023
اینکر نے وضاحت کرتے ہوئے اسرائیلی عہدیدار کو بتایا کہ میں نے اپنی دادی کی ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے، وہ آج زندہ ہوتیں تو 105 برس کی ہوتیں جو اسرائیل اور فلسطین کے درمیان موجودہ کشیدگی سے بالکل نا واقف تھیں، لہٰذا یہ ساڑھی کسی بھی فریق کی حمایت کی علامت نہیں ہوسکتی۔
میزبان کا جواب سن کر اسرائیلی اہلکار نے ٹوکا کہ یہ کسی اور موقع کے لیے سنبھال کر رکھیں جس پر میزبان نے اسرائیلی اہلکار کو جھڑک دیا اور کہا وہ کسی کے ڈکٹیشن پر نہیں چلتیں کہ کیا پہننا ہے اور کیا کہنا ہے