ایران نواز سیٹلائٹ ٹی وی ’’المیادین‘‘ کی ویب سائٹ کو اسرائیل نے بلاک کر دیا
'المیادین ' حزب اللہ کی زبان بولنے والا ٹی وی بن گیا تھا، وزیر مواصلات شلوموکارھی
اسرائیل نے لبنان سے آپریٹ ہونے والے ایران کے حامی ٹی وی چینل اور ویب سائٹ کو پیر کے روز اسرائیلی علاقے میں 'بلاک' کر دیا ہے۔ ٹی وی چینل المیادین کو بند کرنے کی وجہ اسرائیلی سلامتی سے متعلق امور بتائے گئے ہیں۔
اس ٹی وی کی حال ہی میں ایک تازہ بڑی خبر امریکی فوجی اڈے پر شام میں راکٹ حملوں کے بارے میں تھی۔ اس پابندی سے کچھ دیر پہلے امریکی وزیر دفاع کی اپنے اسرائیلی ہم منصب سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ہے جس میں اسرائیل کو جنگ لبنان تک پھیلانے سے گریز کا کہا گیا ہے۔
اسرائیلی وزارت مواصلات نے کہا ہے کہ اس 'بلاکیج' کی اسرائیلی کابینہ نے منظوری دی ہے اور یہ اقدام ہنگامی طور پر کیا گیا ہے۔
وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ پیر کے روز میں نے سب سے پہلے جس حکم نامے پر دستخط کیے وہ المیادین کو بلاک کرنے کا حکم نامہ تھا۔'اس فیصلے کے بعد لبنان میں المیادین کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔
تاہم اس کی نمائندہ نے اسرائیلی فیصلے کی پابندی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایران نواز ٹی وی چینل پر مغربی کنارے میں بھی پابندی ہو گی۔ مغربی کنارے میں پابندی لگانے کے لیے وزیر مواصلات نے فوجی سربراہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ مغربی کنارے میں یہ فیصلہ نافذ کرے ۔
اسرائیلی وزیر دفاع گیلانت کا کہنا تھا کہ ' المیادین ' حزب اللہ کی زبان بولتا ہے۔ ' پچھلے ماہ اسرائیلی وزارت مواصلات نے کابینہ سے قطری ' الجزیرہ ٹی وی پر بھی پابندی لگانے کا کہا تھا۔ لیکن ابھی تک الجزیرہ پر پابندی نہیں لگائی جا سکی ہے۔