ترکیہ کا جہاز زخمی فلسطینیوں کے لیے کئی فیلڈ ہسپتالوں کا سامان لے کر مصر پہنچ گیا
ادویات، طبی آلات ، برقی آلات کے علاوہ جنریٹرز اور ایمبولینس گاڑیاں بھی سامان میں شامل ہیں۔۔ ترک حکام
ترکیہ کا بحری جہاز فیلڈ ہسپتالوں کے لیے سامان لے کر پیر کے روز مصری بندر گاہ پر پہنچ گیا ہے۔ فیلڈ ہسپتال غزہ کے زخمیوں اور مریضوں کے لیے مصری علاقے میں قائم کیے جائیں گے۔ مصر میں العریش کی یہ بندر گاہ رفح راہداری سے متصل ہے۔
سات اکتوبر سے شروع ہونےوالی اسرائیل حماس جنگ کے دوران غزہ پر مسلسل بمباری کے باوجود طبی ضرورتوں کے لیے کسی ملک کی پہلی کاوش ہے۔
اب تک اسرائیلی بمباری میں لگ بھگ 12000 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبجہ 35 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔ مسلسل بمباری اور زمینی ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ میں ہسپتالوں کا نظام تباہ ہو چکا ہے اور کسی زخمی یا بیمار کے لیے غزہ میں اس وقت کو ئی طبی سہولت میسر نہیں ہے۔
ترکیہ کی طرف سے فیلڈ ہسپتال کا سامان مصر بھجوانے سے متعلق ایک ترک ذمہ دار نے کہا ' جہاں میں طیب آلات ، طبی مشینری اور ادویات کی بڑی مقدار کے علاوہ ایمبولینسیں اور جنریٹرز تک شامل ہیں۔
ترک حکام کے مطابق ترکیہ نے مصر سے اس سلسلے میں درخواست کی تھی کہ العریش کے علاقے میں فیلڈ ہسپتالز قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ غزہ کے لوگوں کو طبی سہولتیں فراہم ہو سکیں۔ مصر نے اس درخواست کو منظور کر لیا ۔ ہم یہ فیلڈ ہسپتال مصری حکام کی طرف سے بتائے گئے علاقوں میں قائم کریں گے۔
-
پولیس کے فلسطینیوں کے حامی مارچ سے نمٹنے پر تبصرہ کرنے پر برطانیہ کی بریورمین برطرف
فلسطینیوں کے حامی مارچ سے نمٹنے پر پولیس کو تنقید کا نشانہ بنانے کے نتیجے میں ...
بين الاقوامى -
جنگ کی وجہ سے اسرائیل معاشی کساد بازاری کا شکار ہونے لگا
اسرائیل اورحماس کے درمیان جنگ کے اسرائیل پر مرتب ہونے والے تباہ کن معاشی اثرات پر ...
مشرق وسطی -
اسرائیل الشفاء ہسپتال پر قبضے کوغزہ کے سقوط کی علامت بنانا چاہتا ہے: فلسطینی وزیراعظم
فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے پیر کے روزکہا ہے کہ اسرائیل نے الشفاء ہسپتال کو ...
مشرق وسطی