اسرائیل اور حماس جنگ بندی بہت مختصر وقت کے لیے ہونی چاہیے۔ سپین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سپین نے اسرائیل اور حماس کے درمیان انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کو مختصروقت کے لیے رکھنے پر زور دیا ہے۔ اس امر کا اظہار سپین کے وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس نے ریڈیو 'آر این ای' سے ایک انٹرویو میں کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ' جہاں تک فلسطینی ریاست اور فلسطینیوں کے بارے میں ہماری پوزیشن یا موقف کا تعلق ہے وہ بہت واضح ہے کہ ہم فلسطینی ریاست کے حق میں ہیں۔ مگر بہت تھوڑی مدت میں۔' ان کا کہنا تھا فلسطینی ریاست کی موجودگی مشرق وسطیٰ میں امن کی ضمانت بنے گی۔'

وزیر خارجہ نے یہ انٹرویو وزیر اعظم سپین پیڈرو سانچیزے کا اسرائیل کا دورہ شروع ہونے سے پہلے ریڈیو کو دیا ہے۔ سپین کے وزیر اعظم اسرائیل اور مغربی کنارے کا دورہ شروع کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ سپین نے اسرائیل حماس تصادم کے تناظر میں فلسطین بارے ایک امن کانفرنس کی میزبانی کی اپنی پیشکش کا بھی اعادہ کیا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں