اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف جنگ میں ناکام ہو چکا ہے۔ ایرانی صدرابراہیم رئیسی
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کی جنگ میں اسرائیل اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ وہ جمعرات کے روز اسرائیل اور حماس کی عارضی جنگ بندی کے بارے میں بات کررہے تھے۔ ایرانی صدر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کو فلسطینیوں کی فتح کا نام دیا ہے۔
واضح رہے اسرائیل نے سات اکتوبر سے مسلسل آج تک غزہ کی شہری آبادی کو بمباری کا اس طرح ہدف بنایا کہ بین الاقوامی قوانین کی ذرہ بھر پروا نہ کی۔ ہزاروں شہریوں کو ہلاک کیا ، ہسپتالوں کے محاصرے ہی نہیں ان کو بمباری اور ٹینکوں سے حملوں کا بھی ہدف بنایا ۔
پورے غزہ کی ناکہ بندی اب بھی جاری رکھی ہے۔ لیکن اس کے باوجود اسے حماس کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے ہی اپنے یرغمالیوں کو چھڑوانا پڑا ہے۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ' ارنا ' کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی نے کہا 'صہیونی رجیم اپنا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کر سکی ہے، صہیونی رجیم فلسطینی مزاحمت کو ختم کرنا چاہتی تھی لیکن وہ نہ کر سکی۔'
'ارنا' کے مطابق ایرانی صدر نے مزید کہا ' اسرائیل نے اپنے جارحانہ اقدامات کے ذریعے عالمی سطح پر اپنے لیے صرف نفرت حاصل کی ہے۔ اب جبکہ جنگ بندی کا اعلان ہو چکا ہے ہم کہہ سکتے ہیں کہ فلسطینی حقیقتاً اس جنگ کے فاتح ہیں ۔'
-
غزہ: الشفاء ہسپتال کے ڈائریکٹر کو اسرائیلی فورسز نے گرفتار کرلیا، ڈاکٹر
غزہ شہر میں الشفاء ہسپتال کے ڈاکٹر نے بتایا کہ ہسپتال کے ڈائریکٹر اور دیگر طبی ...
مشرق وسطی -
لبنانی پارلیمان کے رکن کا بیٹا اسرائیلی بمباری میں جاں بحق ہو گیا
اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں حزب اللہ کے سینئیر قانون ساز کا بیٹا بھی جاں بحق ہو ...
مشرق وسطی -
جوبائیڈن کا مصر، قطر اور اسرائیل کے سربراہان سے ٹیلی فونک رابطہ
اسرائیل حماس جنگ بندی معاہدہ پر عملدرآمد کے لیے تبادلہ خیال
مشرق وسطی